ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیروں سے پیسہ نکلوا کر غریبوں پر لگائیں گے، عبدالعلیم خان کا دعویٰ

حافظ آباد: استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے جہانیاں کے بعد اپنے دوسرےسیاسی پاور شو حافظ آباد کے کولو تارڑ گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیروں سے پیسہ نکلوا کر غریبوں پر لگائیں گے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ بھائیوں،بزرگوں میں اپنی جماعت کی طرف سے ،قائدین کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں جتنی محبت سے آپ نے ہمارا استقبال کیا اس نے ہمارے دل جیت لیے ہیں جوٹی وی پروگرامز میں کہتے تھے یہ سارے لیڈرز اکٹھے ہوگئےلوگ کوئی نہیں ہیں لوگ جھنڈے اٹھائیں اور ان کے بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو الیکشن کا اعلان ہوگیا ہےوہ لوگ آکر پھر کہیں گے ہمیں ایک اور موقع دوان سے پوچھنا ہے 7دفعہ پنجاب میں حکومت دی ہے8ویں بار کس منہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہو7بار جھوٹے وعدے کیے ہیںان لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لوگ جو لوگوں سے وعدے کرتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں ایک وعدہ عوام سے پورا نہیں کیاان کے دور میں جتنی کرپشن ہوئی،غریب آدمی پستا چلاگیا2018میں پیٹرول کی قیمت95روپے لیٹر تھا آج پیٹرول 290روپے لیٹر ہے2018میں بجلی کی قیمت11روپے فی یونٹ تھاآج 60روپے کا یونٹ ہےچینی50روپے کلو تھی،آج 225روپے کی ہےآٹا کی قیمت37روپے کلو تھا،آج 200روپے ہےیہ فرق فرشتوں نے نہیں ڈالاانہوں نے ہی ڈالا ہےاب دوسروں کو کہتے ہیں پاکستان میں مہنگائی بہت ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں