ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” کا ٹیزر ریلیز

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کی نئی آنے والی فلم “ڈنکی” کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

شاہ رخ خان آج اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ایسے میں کنگ خان کے مداحوں کو سالگرہ کا تحفہ دیتے ہوئے “ڈنکی” کے فلمسازوں نے فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔

لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کے ٹیزر کا آغاز گلوکار سونو نگم کے گانے سے ہوتا ہے جسے جاوید اختر نے لکھا ہے اور پریتم نے کمپوز کیا ہے۔

ٹیزر کے آغاز میں شاہ رخ خان کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریگستان میں پیدل چلتے ہوئے دِکھایا گیا، ٹیزر میں شاہ رخ خان کا ڈانس بھی دِکھایا گیا اور ساتھ ہی فلم کے کچھ مزاحیہ سین بھی دِکھائے گئے۔

شاہ رخ خان نے فلم کا ٹیزر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ ہر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی، دوستی اور محبت سے بھرپور ایک دل دہلا دینے والی کہانی”۔

اداکار نے مزید لکھا کہ “اس سفر کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب ہمارے ساتھ آئیں گے”۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی سالگرہ، “منت” سے ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ مبینہ طور ’ڈنکی‘ ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ’ پٹھان‘  اور ’جوان‘ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں