ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ معروف امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردی گئی ہے۔
شاہ رخ خان آج اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ایسے میں کنگ خان کے مداحوں کو سالگرہ کا تحفہ دیتے ہوئے “ڈنکی” کے فلمسازوں نے جہاں فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا ہے تو وہیں اداکار کی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ بھی نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی ہے۔
دُنیا بھر کے مداحوں کی طرح اب شاہ رخ خان کے پاکستانی مداح بھی اپنے گھروں میں بیٹھ کر نیٹ فلکس پر فلم ’جوان‘ دیکھ سکیں گے۔
اس حوالے سے نیٹ فلکس انڈیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ کہا کہ “سالگرہ ‘جوان’ کی ہے لیکن تحفہ سب کے لیے ہے”۔
Birthday Jawan ka hai par gift sab ke liye 😎We’re good to go!
Jawan (the extended cut) is now streaming in Hindi, Tamil and Telugu, only on Netflix 💥 pic.twitter.com/SBNBM9hBFB— Netflix India (@NetflixIndia) November 1, 2023
پوسٹ میں بتایا گیا کہ “نیٹ فلکس پر فلم ‘جوان’ کے وہ مناظر بھی ریلیز کیے گئے ہیں جو سینما گھروں میں نہیں دکھائے گئے تھے”۔
نیٹ فلکس پر فلم ‘جوان’ تین زبانوں تلیگو، ہندی اور تامل میں ریلیز کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” کا ٹیزر ریلیز
واضح رہے کہ ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے، اس فلم میں کنگ خان کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دپیکا پڈوکون نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
رواں سال شاہ رخ خان کی دو سُپر ہٹ فلمیں ’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ ریلیز ہوئیں، ان دونوں فلموں کی غیر معمولی کامیابی نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا جن کی 2 فلموں نے ایک برس کے دوران ایک ہزار کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ‘جوان’ کی شاندار کامیابی، شاہ رخ خان کا مفت ٹکٹ دینے کا اعلان
اب شاہ رخ خان رواں سال کی اپنی تیسری فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں، فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی۔