ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات2024: میڈیا کوریج کیلئے پیمرا کی ہدایات جاری

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے میڈیا کوریج کے بارے میں ہدایات جاری کر دیں۔

پیمرا کے مطابق انتخابات سے متعلق خبروں، تجزیوں، تبصروں اور پروگرامز میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور منفی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔

آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام شہریوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے عام انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات جنم لیں۔

پیمرا نے مزید کہا کہ ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑے، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں