ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی غزہ میں میڈیا کے متعدد دفاتر پر بمباری

غزہ: صہیونی فوجیوں کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر درندگی جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں میڈیا کے متعدد دفاترپر بمباری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری میں غزہ شہر کے مغرب میں حاجی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس میں مقامی، عرب اور بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر واقع تھے۔

خیال رہے کہ پہلے بھی کئی صحافیوں کو اسرائیل وحشی بمباری کرکے شہید کرچکا ہے، فلسطین ٹی وی کے رپورٹر محمد ابو حاطب کو بھی شہید کیا تھا، ابو حاطب کے  جنازے کے موقع پر فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ کے نائب سربراہ تحسین الاستال نے صحافیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے تنازعہ کی کوریج کر سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں