ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت کے لیے ‘بڑے مظاہرے’ کی تیاریاں

امریکہ میں فعال حقوق اور امن کی داعی کئی تنظیمیں ہفتے کے روز مل کر واشنگٹن ڈی سی میں ایک ریلی کا انعقاد کر رہی ہیں جس میں منتظمین کے مطابق غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیل کے لیے امریکی امداد کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ریلی میں شریک تنظیموں کے” آنسر ” نامی اتحاد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرائن بیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اجتماع "امریکہ کی تاریخ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا۔”

اخبار دی واشنگٹن پوسٹ نے نیشنل پارک سروس کے ریلی کے اجازت نامے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منتظمین کے اندازوں کے مطابق تقریباً 30 ہزار سے زیادہ لوگ اس مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

آنسر کوئلیشن اتحاد نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ یہ ریلی واشنگٹن کے فریڈم پلازہ سے دوپہر دو بجے شروع ہو گی۔

اتحاد آنسر، جو انگریزی الفاظ ” ایکٹ ناو ٹو اسٹاپ وار اینڈ ریسزم” کا مخفف ہے، کے مطابق امریکہ کی مشرقی اور مغربی ریاستوں کے علاوہ ملک کی وسطی مغربی ریاستوں سے بھی لوگ اس ریلی میں شریک ہو رہے ہیں۔


غزہ میں اسرائیلی کارروائی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے جانب سے سات اکتوبر کے حملے کے بعد شروع کی گئی تھی جو تاحال جاری ہے۔

حماس کے حملے میں 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اسرائیلی حکام کے مطابق زیادہ تر عام شہری تھے جب کہ حماس نے 240 کے قریب لوگوں کو یرغمال بھی بنالیا تھا۔

دوسری طرف اسرائیل کی غزہ کے محصور پٹی پر بمباری میں اب تک حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق 9,250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے۔







No media source currently available

امریکہ نے حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

بعد ازاں صدر جو بائیڈن نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد پہنچانے کے لیے جنگ میں وقفے کی حمایت بھی کی ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن ہفتے کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں جہاں اسرائیل کے رہنماؤں سے ملنے کے بعد وہ عرب سفارت کاروں سے جنگ میں وقفے ، امداد کی ترسیل ، جنگ بندی اور علاقے کو محفوظ بنانے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں