لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوش حالی آئے گی، قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے ان کے جرم کی سنگینی بتا دی ہے، 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی اور ریاست کی عملداری کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے، یہ تمام اقدامات اس امر کے عکاس ہیں کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے تیار ہے۔