ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ریاستوں کی تنظیم کا 10واں سربراہی اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے ۔

صدر ایردوان، جو کہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے 10ویں سربراہی اجلاس کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں  ہیں  نے آذربائیجان کے صدر علی ایف سے ہوٹل میں ملاقات کی جہاں وہ قیام پذیر ہیں۔

دونوں رہنماوں کے درمیان  ملاقات کی  کوریج   کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ترک ریاستوں کی تنظیم کا 10واں سربراہی اجلاس قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہواہے۔

سربراہی اجلاس جس میں ترکیہ کی نمائندگی صدر ایردوان کررہے ہیں  کا موضوع، "ترک دور” کے طور پر کیا گیا ہے ۔

سربراہی اجلاس میں، جہاں تنظیم کے موجودہ  صدارتی اختیارات  ازبکستان سے قازقستان منتقل ہو جائیں گے  رہنما تعاون بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر ایردوان سربراہی اجلاس میں  رہنما وں سے موجودہ عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کر نے کے علاوہ شرکاء سے خطاب بھی  کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں