ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ اسرائیل کے لیے جہنم ثابت ہوگا، حماس

غزہ:حماس کے عسکری ونگ نے دھمکی دی ہے کہ غزہ اسرائیل کے لیے ایک جہنم ثابت ہو گا، صہیونیوں کے حملہ آور فوجیوں کو کالے تھیلوں میں گھر لے جایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ اسرائیل کے لیے تاریخی لعنت ہو گا اور اسرائیل توقع کر سکتا ہے کہ اس کے مزید فوجی سیاہ تھیلوں میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اگر جنگ بندی کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے تمام فلسطینیوں کی رہائی کو یقینی بنائے، اپنے تمام صہیونی فوجیوں کو غزہ سے دور ہٹا کر مذاکرات کی میز پر آئے ، بدلے میں ہم تمام یرغمال اسرائیلیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر صہیونی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی جارحیت کے  28 دن مکمل ہوگئے ہیں، 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے اسرائیل کے حملوں میں  شہید  ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 370 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں