ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک ویزا کی درخواست دینے والے تارکین وطن کو گرفتار نہیں کیا جائے گا

پشاور: پاکستان میں بیرون ملک ویزا کی درخواست دینے والے تارکین وطن کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے پاکستان سے ایسے غیر قانونی مقیم تارکین وطن، جنہوں نے بیرون ملک ویزا کے لیے درخواستیں دی ہیں، کو ریلیف مل گیا، جس کے تحت انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ ایسے غیر قانونی غیرملکیوں کو گرفتاری سے مستثنا قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارتخانوں کو ویزا کے لیے درخواستیں دی ہیں، انہوںنے کہا کہ ایسے تارکین وطن کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے جب کہ بعض غیر قانونی مقیم افراد نے ویزے کے حصول کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں درخواستیں دی ہیں، جو ابھی پراسس میں ہیں، لہٰذا انہیں گرفتاری سے استثنا حاصل ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکم پر فہرستیں محکمہ پولیس و تمام کمشنرز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں