اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان فیول درآمد کرتا ہے لیکن اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، اسٹریٹجک پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی ماہرین کی مدد سے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیارکرے گا، اس وقت ملک میں پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم 3 ماہ کی مدت کیلئے ہونے چاہئیں۔