رائے ونڈ:رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع ختم ہو گیا ہے، اجتماع گاہ میں شرکت کرنیوالے ملکی مہمانوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا۔
اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کرگئی،عالمی اجتماع کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کل سےکھل جائیں گے، رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے عالمی اجتماع کی دعا ،مولانا محمد ابراہیم آف انڈیا نے کرائی۔
خیال رہے کہ تبلیغی جماعت کے عالمی اجتماع میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں، ملک کے معروف سیاسی رہنما شیخ رشید نے بھی اجتماع میں شرکت کرکے اجتماع کے انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔