لاہور:شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم فور ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بند ر ہی۔
موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ۔موٹر وے ایم 4 ساہیوال، گوجرہ اور فیصل آباد تک بند کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں منگلا، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور اوکاڑہ ،ساہیوال اورسرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں بھی دھند چھائی رہی ، حدنگاہ انتہائی کم رہی،قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔