ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی سفیر کا اسرائیلی مظالم پر پاکستانی عوام کیلئے پیغام

اسلام آباد:پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد ربیع نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر پاکستانی عوام کے لئے پیغام جاری کیا ہے۔ 

فلسطینی سفیر احمد ربیع نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ شہدا میں 3718 بچے، 1929 خواتین اور 8198 سویلینز شامل ہیں۔ 

احمد ربیع نے فلسطین کے لئے پاکستان اور پاکستانی میڈیا کی حمایت کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی جنگ میں فلسطینی تنہا نہیں ہیں، فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستان اور پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان اور امت مسلمہ کی حمایت کا مضبوط پیغام ملتا ہے،دنیا بھر میں آزادی کے چاہنے والے بھی فلسطین کے حامی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں