ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا سنسنی خیز میچ سیلون میں بال کٹواتے ہوئے دیکھا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ویرات کوہلی کو بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی کوہلی موبائل پر پاکستان کا میچ بھی دیکھ رہے ہیں۔
Virat Kohli was watching the Pakistan Vs New Zealand match while having the haircut. pic.twitter.com/DyFW73XrKP
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 5, 2023