ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے، زرداری

نواب شاہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔

اپنے آبائی علاقے میں سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی عہدے داران، کارکنوں اور اہم شخصیات سے ملاقات کی اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز کے علاوہ مختلف امور پر گفتگو بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی آئندہ ہونے والے الیکشن کے لیے پورے ملک میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی۔ پارٹی کے بہترین منشور کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے کیوں کہ   پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کے نفاذ کے لیے کام کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں