ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر ایٹم بم گرانے کی صہیونی دھمکی کے بعد  امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جوہری آبدروز بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صہیونی وزیر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان اور تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹرل کمانڈ کے زیر نگرانی مشرق وسطیٰ کے علاقے  میں پہنچنے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری  کے دوران خطے میں جاری کشیدہ حالات پر امریکا کی جانب سے اس سے پہلے بھی 2 جنگی طیارہ بردار بحری جہاز روانہ کیے جا چکے ہیں اور موجودہ بھیجی گئی جوہری آبدوز بھی اسی مشن میں شامل ہو جائے گی۔

 

واضح رہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے 7 اکتوبر کو شروع کیے گئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل وحشیانہ بمباری کو 31 دن ہو چکے ہیں جس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہو چکی ہے، جس میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں