ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی سیاست مکمل طورپر ختم ہوچکی، رہنما ن لیگ

نارووال:  مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء  احسن اقبال نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست مکمل طورپر ختم ہوچکی ،عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو تباہ کیا،  عوام ایک بار دھوکا کھا چکی ہے، اب کی بار غلطی نہیں کرے گی، عوام باشعور ہوچکی ہے، فیصلہ 8فروری کو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک تباہ ہوگیا تھا، عوام تیزی سے خودکشیاں کررہی تھی، پی ڈی ایم کی حکومت نے آکر ملک سنبھالا تھا، جس کی وجہ سے آج پیٹرول کی قیمتیں تھوڑی کم ہوگئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں