غزہ : سفاکیت میں اسرائیل کا کوئی ثانی نہ بچا، صہیونی فورسز نے بمباری کر کے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے سولر سسٹم کو تباہ کر دیا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا اسپتال کے سولر پینل سسٹم کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اسپتال میں توانائی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے 33میں سے 16ہسپتال اسرائیلی بمباری کے باعث بند ہو چکے ہیں جب کہ باقی ہسپتالوں پر بھی شدید دباﺅ ہے اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث ہسپتالوں میں انکیوبیٹرز اور دیگر طبی آلات چلانا مشکل ہو رہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، صیہونی فضائیہ غزہ میں موجود پانی کے کنوں اور بیکریوں کو بھی چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ کے باسیوں کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے اور وہ علاقے کو خالی کر دیں۔