ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیےصدر ایردوان اوزبکستان روانہ ہونگے

صدر رجب طیب ایردوان کل اوزبکستان روانہ ہونگے۔

 صدر ایردوان آٹھ تا نو نومبر کے درمیان تاشقند میں منعقدہ  اقتصادی تعاون تنظیم کے  سولہویں اجلاس میں شریک ہونگے جو کہ دو دن جاری رہے گا۔

اجلاس کے دوران ایردوان  بین الوفود مذاکرات کے علاوہ   سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

 اجلاس میں اسرائیل۔فلسطین صورتحال اور فلسطین کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی  سمیت رکن ممالک کے ساتھ تجارتی،اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں،اجلاس میں علاقائی تنازعات اور ترکیہ کے ساتھ بری روابط کو منسلک کرنے کی حامل زنگ زور راہداری کے تکمیلی مراحل پر بھی بات چیت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں