ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے میزائل حملے میں 19 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

کیف: روس کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں یوکرین کے 19 فوجی اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 3 نومبر کو یوکرین کے مشرقی علاقے میں ایک پروگرام پر روس کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ روسی کارروائی میں 19 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔

سرکاری سطح پر کیے گئے اعلان کے مطابق یوکرینی 128 ویں ماؤنٹین اسالٹ بریگیڈ نے تصدیق کردی ہے کہ روسی میزائل حملے میں 19 فوجی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے بعد فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

یوکرینی فوج  کے بیان کے مطابق روس نے مشرقی یوکرینی علاقے میں ایک شہر میں جاری تقریب کو اسکندر   بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، تقریب میں فوجی اکٹھے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں