ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر صہیونی فوجیوں کی جارحیت: جنوبی افریقہ نے بھی اپنا سفیر واپس بلا لیا

کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی صورت حال پر تشویش کے اظہار کے لیے اسرائیل سے اپنے تمام سفارت کار واپس بلا لیے ہیں ۔ 

جنوبی افریقہ کے صدراتی دفتر کے ایک عہدیدار کھمبودزو نتشوینی نے پیر کو ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تل ابیب سے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا رہی ہے۔

 اس سے قبل غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اردن، چلی ، کولمبیا ، کویت ، ترکیہ اور کئی دوسرے ممالک   اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا اعلان  کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کئی ممالک  اسرائیلی جارحیت  کی وجہ سے اپنے سفیر اسرائیل سے واپس بلا چکی ہے، ترکی نے بھی اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلالیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں