ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ:میکسویل کی دھواں دار ڈبل سنچری، افغانستان کے منہ سے فتح چھین لی

ممبئی: آسٹریلیا کے بیٹر میکسویل کی دھواں دار ڈبل سنچری نے افغانستان کو شکست دے کر اس کے حلق سے کامیابی چھین لی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا 292 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 47 ویں اوورز میں مکمل کرلیا اور اس دوران اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی فتح میں سب سے بڑا کردار میکسویل کی دھواں دار بیٹنگ کا رہا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہدف کا تعاقب شروع کیا گیا تو ابتدا میں بیٹرز ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے رہے اور صرف 81 رنز کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر 18اور ٹریوس ہیڈ صفر ہی پر پویلین روانہ ہوئے۔ بعد ازاں مچل مارش 24 اور مارنس لبوشین 14 رنز بنا سکے۔ اسی طرح جوش انگلس 0صفر،  مارکس اسٹوئنس 6 اور مچل اسٹارک صرف 3 رنز بنا کر  واپس چلے گئے۔

بعد ازاں گلین میکسویل نے دھواں دار چھکے چوکے لگا کر شان دار ڈبل سنچری اسکور کی اور 47 ویں اوورز میں ٹیم کو فتح دلوا دی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 10 چھکے اور 21 چوکے لگا کر 210 رنز 128 بالز پر بنائے۔ ان کے ساتھ کریز پر موجود آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 68 گیندوں پر صرف 12 رنز بنائے، تاہم انہوں نے وکٹ بچا کر میکسویل کا ساتھ دیا۔

افغانستان کے بالر نوین الحق، عظمت اللہ عمرزئی اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں افغانستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں افغان ٹیم نے 50 اوورز کھیل کر 291 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں