ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعفی قبول کیا ہوتا تو انضمام عہدے سے فارغ ہوتے، پی سی بی

لاہور :انضمام الحق کے موقف پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفی قبول کیا ہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوتے اور کہانی ختم ہوتی۔

کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق تحقیقات مفادات کے تصادم کی ہو رہی ہیں اور یہ انضمام الحق کو پتہ ہے، تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا

پی سی بی کے  جاری کردہ بیان کےانضمام الحق بہت بڑے کرکٹر ہیں، پی سی بی ان کی عزت کرتا ہے، انضمام الحق کو عزت دینے کی وجہ سے ان کا استعفی قبول نہیں کیا، پاکستان کرکٹ کی ترقی میں انضمام الحق اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پی سی بی کی نیت خراب ہوتی تو انضمام الحق کو ہٹا دیتے۔ تحقیقات نیک نیتی کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مستعفی چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ استعفی قبول نہ ہونے کی خبر ٹی وی سے پتہ چلی، پی سی بی کو میرے وکیل نے ای میل کی ہے کہ ہمیں بلایا جائے،تاہم اب پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق کی ای میل کل موصول ہوئی، یقینی جواب دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں