غزہ:اسرائیلی بمباری کا شکار غزہ کے معصوم بچوں نے پریس کانفرنس کرکے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انہیں بھوکا مار رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بھی شامل ہے۔
غزہ میں متاثرین کو کھانے پینے کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے جس وجہ سے غزہ کے معصوم بچوں نے الشفا اسپتال کے باہر پریس کانفرنس کرکے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی،10سالہ بچے نے دیگر بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اکتوبر سے پوری دنیا کے سامنے اسرائیل ہم پر بمباری کررہا ہے اور وہ نسل کشی پر تلا ہوا ہے، وہ ہمیں بھوکا مار رہا ہے۔
“Since October 7, we have been subjected to genocide, killing, displacement, and bombs falling on our head in front of the whole world,”
A group of #children on Tuesday night made use of their time at the Al-Shifa Hospital in #Gaza and held a press conference. pic.twitter.com/OIiJ9nPTR8
— The Palestine Chronicle (@PalestineChron) November 7, 2023
بچوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل پوری دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ مزاحمتی تنظیم سے جنگ لڑرہا ہے لیکن حقیقت میں وہ ہم پر حملے کررہا ہے اور ہم بہت بار موت کے منہ میں جانے سے بچے ہیں۔
بچوں نے اپنی پریس کانفرنس کا اختتام امن، زندگی، تعلیم، علاج اور کھانے کے ساتھ اسرائیل سے بدلے کے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔