ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں ہزاروں بچوں کی اموات اخلاقی ناکامی ہے، ریڈ کراس کا جنگ بندی کا مطالبہ

جینیوا: انسانی خدمت اور مدد کے بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس نے غزہ میں بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتوں کی پروا نہ کرنے کو اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کی ناکامی قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس نے غزہ میں شہریوں پر بمباری کے طویل اور خوفناک محاصرے کو ختم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل کی ایک ماہ کی بمباری سے غزہ میں  بد ترین نقصان ہوا ہے،  اب ضرورت ہے کہ اسے روکا جائے ، پورا ایک ماہ اسرائیل اندھا دھند اور انتھک انداز میں غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کرتا رہا۔

انہوں نے کہاکہ  ان بچوں کے لیے  ہم  صدمے میں ہیں ، جنہیں ان کے خاندانوں سے جدا کر دیا گیا، ایسے بچوں کی سرجری کی ہے جن کے جسم بہت زیادہ جل چکے تھے، زخمی اور وفات ہو چکے بچوں کی تصاویر ہم سب کو ہمیشہ تکلیف پہنچائیں گی۔

ریڈ کراس کی سربراہ نے کہا کہ زیر محاصرہ غزہ میں لوگ پانی اور خوراک سمیت ہر چیز سے محروم کر دیے گئے ہیں، ان کے لیے آنے والی امداد ان کے زندہ رہنے کے لیے کافی نہیں ہے، انہوں نے اسپتالوں اور ایمبولینسز پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں