ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کے مظلوم و نہتے بچوں سے یکجہتی ، کراچی کے بچوں کا غزہ مارچ

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے تحت غزہ کے مظلوم بچوں سے یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پر مارچ  کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے اسکولز کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق مارچ کا آغاز شاہراہِ قائدین سوسائٹی آفس سے ہوا جس کا اختتام طارق روڈ سگنل کے قریب کیا گیا،شہر بھر سے وابستہ اسکول کے طلبہ و طالبات نے کراچی کے بچوں کا غزہ مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

 

طلبہ و طالبات نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر تحریر تھا لبیک یا اقصی ،طلبہ و طالبات نے مخصوص فلسطینی رومال بھی پہنے ہوئے تھے۔ نارتھ ناظم آباد میں نجی و سرکاری اسکول کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

طلبہ و طالبات نے علامتی طور پر فلسطین کے شہید بچوں کی لاشوں کو اٹھایا ہوا تھا، علامتی طور پر نیتن یاہو کے ہاتھوں پر ہتھ کڑیاں باندھ کر قید کیا گیا تھا۔طلبہ و طالبات نے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف رنگوں کے اسموک ہوا میں چھوڑے۔

مارچ میں فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ٹئیکانڈو کے طلبہ نے اسٹیج پر کراٹے شو کا مظاہرہ کیا۔ مارچ میں طلبہ و طالبات کے لیے الگ الگ ٹریک مخصوص کیا گیا تھا۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے نبٹنے کے لیے 5  موبائیل ایمبولینس بھی موجود تھیں۔ طلبہ و طالبات نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

دوسری جانب عثمان پبلک اسکول سسٹم کے ڈائریکٹر معین الدین نیر نے طلبہ و طالبات کی جانب دے جمع کیے گئے40 لاکھ  فنڈز کی رقم حافظ نعیم الرحمن کو دیے۔ جامعہ نعمان جامعہ ارقم کی جانب سے بھی اہل غزہ کی جانب سے جمع کیے فنڈز کی رقم حافظ نعیم الرحمن کو دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں