پونے: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 340 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔
بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو جیتنے کے لیے 340 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس میں بین اسٹوکس کی عمدہ کارکردگی کے ساتھ بنائی گئی سنچری بھی شامل تھی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پورے 50 اوورز کھیلے اور 339 رنز بنائے، جس میں اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 108 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔ 84بالز کھیلتے ہوئے انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگا کر سنچری مکمل کی۔
انگلینڈ کے ڈاؤڈ ملان نے 87 اور کرس ووکس نے 51 رنز بنائے۔ جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28 ، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز ہی بنا کر میدان سے باہر چلے گئے۔ پہلی اننگ میں نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں، آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور میکارین نے ایک وکٹ حاصل کی۔