ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر فنانسنگ گیپ کا سامنا، دوست ممالک سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے 6.5 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کے لیے دوست ممالک سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے جاری تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران درپیش فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے، جسے پورا کرنے کے  لیے نگراں وفاقی حکومت نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور عالمی بینک سے بھی مدد لے گا۔ اس حوالے سے حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان شیئر کردیا ہے، جس کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے بھی مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کا اکاؤنٹ خسارہ سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے میں 3 ماہ میں 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جب کہ نگراں حکومت کا اندازہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کے ہدف سے کم ہو کر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہے گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو کم کرنے کے لیے نجکاری کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ حکومت عالمی بانڈ مارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کے آپشن پر بھی غور کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں