ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنر  کی  پی ٹی آئی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی 

 اسلام آ باد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے  نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا  تے ہوئے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بندکرنے، گرفتارکارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے، انتخابات لڑنے کا حق ہر اس فرد کو ہے جوحکومتی قوانین پر عمل کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں