ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمسن گھریلو ملازم مالک کے تشدد سے جاں بحق، قتل کامقدمہ درج

لاہور: مقتول بچے کے والد نے گھر کے مالک پر الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع گھر سے 9 سالہ گھریلو ملازم کی لاش ملی جس کے بعد متوفی بچے کے والد نے گھر کے مالک پر بیٹے کے قتل کا الزام عائد کردیا۔

والدین نے 9 سالہ گھریلو ملازم احسان کو پانچ سال قبل پراپرٹی ڈیلر کی رہائش گاہ پر ملازم رکھا تھا۔ ماں کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کو گھر کے مالک نے بدسلوکی کے بعد قتل کر دیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں متوفی گھریلو ملازم کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں پانچ سال تک اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دیا گیا، پھر ملزمان نے اچانک فون کرکے انہیں بتایا کہ ان کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے۔

تاہم پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں