ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل فرعون کا جانشین ، موسیٰ کےجانشین فلسطینی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل فرعون کا جانشین ہے جب کہ موسیٰ کے جانشین فلسطینی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم نے اقوام متحدہ کی تجویز رد کردی تھی اور امریکی صدر کو خط میں کہا تھا کہ فلسطین کو دو ریاستی تصور کے ساتھ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ یہ سرزمین ناقابل تقسیم ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا جو مؤقف پاکستان بننے سے پہلے تھا، وہی آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کے مجاہدین کے ساتھ جنگ نہیں کررہا بلکہ وہ براہ راست غزہ پر بم برسا رہا ہے۔ قابض صہیونی فوج اسپتالوں اور اسکولوں کو براہ راست نشانہ بنا رہی ہے۔ اس معاملے کے براہ راست فریق خود فلسطینی ہیں اور ان کے بغیر کوئی حل قابل قبول نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اپنے فلسطینی بھائیوں کا ویسے ساتھ نہیں دے رہا، جس طرح مغربی ممالک صہیونی ریاست کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل کھلے عام انسانیت کا قتل عام کررہا ہے۔ وہاں بچوں، خواتین ، بوڑھوں کا بے دریغ قتل کیا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کے علمبردار نظر نہیں آ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں