ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت: ترک صدر نے 15 نومبر کو بین الاقوامی اجلاس طلب کرلیا

تاشقند: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنے سفارتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،  15 نومبر کو استنبول میں   ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا،اس طرح ہمارے غزہ کے بھائیوں کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ اقتصادی تنظیم کے 16 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں بے دردی سے مارے گئے 11 ہزار غزہ کے باشندوں میں سے 73 فیصد خواتین اور بچے تھے۔

رجب طیب ایردوان کاکہنا تھا کہ اسرائیلی انتظامیہ جسے مغربی ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے، صہیونی فوجی اسکولوں، مساجد، گرجا گھروں، اسپتالوں اور یونیورسٹیوں پر بمباری کر کے انسانیت کی تمام اقدار کو پامال کر رہی ہے۔

رجب طیب ایردوان نے کہاکہ ترکیہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانے اور تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے سفارتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، ہم خطے میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے بھی پوری  تن دہی  سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج تک ہم نے اپنے مصری بھائیوں کے تعاون سے انسانی امداد کے 10 طیارے، جو 230 ٹن سے زیادہ ہیں ایل آریش ہوائی اڈے پر بھیجے ہیں جبکہ 2  بحری جہاز انسانی امداد بھیجنے کے لیے  تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں