ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا چیئرمین کسی سے مخلص نہیں تھا، علیم خان

ٹیکسلا:استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان نے بغیر نام لیے چیئرتحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہوگا؟ جو کہتا تھا سب کو رلاوں گا ، آج خود رو رہا ہے، کیا تحریک انصاف کے دور میں نیا پاکستان فرح گوگی بنارہی تھیں؟

 علیم خان  کا کہنا تھا کہ وہ لیڈر اپنی اولاد سے بھی مخلص نہیں تھا، بطور وزیراعظم انہوں نے اپنے بچوں کو آنے سے منع کیا، ساڑھے 3 سال ان کے بچے ان سے نہیں ملے، ساڑھے 3 سال اپنے بچوں کی شکل نہیں دیکھی، لیکن جب برا وقت آیا تو انہیں اپنے بچے یاد آگئے۔

 آئی پی پی کے صدر کامزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیا بنے گا، اسے جب موقع ملا اس نے اپنی کارروائی کی، ہم نے کبھی خواتین پر سیاست نہیں کی، میری بیٹی کیخلاف مقدمات بنائے گئے اور جہانگیر ترین کے اہلخانہ کیخلاف پرچے کرائے گئے۔

صدر آئی پی پی نے الزام عائد کیا کہ وہ لیڈر ہمیں مدینہ کی ریاست کا سمجھاتا تھا مگر ان کے گھر کی تجوری میں پیسے آرہے تھے، فرح گوگی اور عثمان بزدار پیسے اکٹھے کر کے دے رہے تھے ، کیا اس وقت ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی، کیا ایسا کوئی گھر ہوسکتا ہے جس کی تجوری میں پیسے آرہے ہوں اور سربراہ کو پتا نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں