ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل سے ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا، حماس

دوحا : حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے سیاسی مشیر طاہرال نونو نے کہا ہے کہ اسرائیل سے ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ جنگ بندی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بھی غزہ میں بمباری میں وقفوں کے معاہدے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں، وقفہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وقفہ غزہ کے عام شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی نہیں ہوگی، غزہ کے لوگوں کو جنوب میں جانے کے لیے محفوظ راہداریاں دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں