آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ خبر ترک : "صدر ایردوان کا قارا باغ پیغام”
قارا باغ فتح کی تیسری سالگرہ کے موقع پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ 8 نومبر کو فتح کے دن برادر آذربائیجان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کہا کہ قارا باغ آذربائیجان کی سرزمین ہے اور تا ابد تک اسی کا حصہ رہے گا۔
***روزنامہ اسٹار: "فلسطین” ترکیہ کی قومی اسمبلی کا تمام ممالک کی پارلیمنٹ کے نام خط”
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے جسٹس کمیشن کے چیئرمین جنید یوکسل نے تمام ممالک کی پارلیمانوں کے انصاف اور قانون کمیشن کے سربراہوں کو ایک خط بھیجا، جس میں ‘فلسطین میں جنگ بندی اور مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں’ کا مطالبہ کیا گیا۔
***روزنامہ صباح: "آٹو مو بائل انڈسٹری سے 3.1 بلین ڈالر کی برآمدات”
ماہ اکتوبر کے لیے آٹو موبائل انڈسٹری کے ایکسپورٹ ڈیٹا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 3.1 بلین ڈالر کی مجموعی برآمدات کے ساتھ، اکتوبر میں اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات کی گئی ہیں۔
***روزنامہ وطن : "GÖKBEY نے ایک اور نازک حد کو عبور کر لیا ہے”
GÖKBEY ہیلی کاپٹر، جسے ترکیہ کے انجینئرز نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے، کامیابی کے ساتھ مزید دو ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں۔ GÖKBEY، جس نے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے اپنی زیادہ سے زیادہ سروس کی بلندی تک رسائی حاصل کی ہے ، دہرے انجن والی پرواز میں سنگل انجن کا ٹیسٹ بھی کامیابی سے پاس کرلیا ہے۔
***روزنامہ ینی شفق : "برطانیہ سے 3.7 ملین سیاحوں کی آمد متوقع "
ترک ٹریول ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن (TÜRSAB) کے صدر فیروز بالی قایا نے کہا کہ برطانیہ ، ترکیہ کے لیے ایک بہت اہم سیاحتی منڈی ہے اور کہا، "بطور ترکیہ، ہمارا ہدف ہے کہ سال کے آخر تک برطانیہ سے 3.7 ملین زائرین کی میزبانی کی جائے۔