ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا ،سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور قیام امن کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانی امداد کے لیے راستے کھولنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں،اپنے مشرق وسطی کے دورے کے دوران کلیورلی کی اردن، لبنان، فلسطینی اتھارٹی، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ سے ملاقات متوقع ہے، وہ جی 7اجلاس میں شرکت کے بعد ٹوکیو سے ریاض پہنچے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں