ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ: گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے تندور بند

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمت میں 200فیصد اضافے پر غیرمعینہ مدت کے لیے تندور بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 200فیصد ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے، 200گرام وزن کی روٹی کی قیمت 30روپے جبکہ سنگل روٹی کی قیمت 40اور ڈبل روٹی کی 80روپے مقرر کی گئی  ہے۔

 انہوں  مزید کہ کوئٹہ میں یکم نومبر سے 300کے قریب تندور بند ہوچکے ہیں، پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں تندور مالکان اور انجمن تاجران کے نمائندوں کو اعتماد لئے بغیر خود ساختہ ریٹ مقرر کئے گئے۔

انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک تندور بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں