ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینسر کے مریض فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے انقرہ لایا جائے گا، ترک وزیر صحت

انقرہ:ترکیہ کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا ہے کہ کینسر کے مریض فلسطینی بچوں کو علاج کے لئے ترکیہ لایا جائے گا، اسرائیلی وزیر صحت کو واضح الفاظ میں کہا ہے کہ تشدد خواہ کسی بھی طرح کا ہو ناقابل قبول ہے۔

ترک وزیر صحت نے کہا کہ صحت کی خدمات کا بند ہونا ایک ایسا موضوع ہے جس کی کوئی وضاحت نہیں ہے اور اس موضوع پر باہمی اتفاق کا اظہار کیا گیا ہے، ترکی فلسطین دوستی اسپتال غزہ میں کینسر یونٹ والا واحد اسپتال ہے اور اس وقت اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لئے خدمات میسر نہیں ہیں”۔

فخر الدین قوجہ نے کہا کہ “بچوں سمیت تمام مریضوں کی ایمبولینسوں کے ذریعے مصر منتقلی اور وہاں سے ایمبولینس طیاروں کے ذریعے ترکیہ لانے اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہم منتظر ہیں، جلد ہی ہم کینسر کے مریض بچوں کو ترکیہ لانا شروع کر دیں گے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں