پیرس:فلسطینی وزیر اعظم محمد شتیہ نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ حماس کے خلاف نہیں بلکہ “پورے فلسطینی عوام کے خلاف جنگ” ہے۔
فلسطینی وزیر اعظم نے کہاکہ اسرائیل انسانی قتل عام کرکے دنیا میں اپنی دھوک جما رہا ہے، صہیونی فوجیوں نے نہتے شہریوں پر بمباری کرکے رہائشی علاقوں کو مکمل تباہ کردیا ہے، معصوم بچوں کو شہید کرکے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جنگ صرف حماس کے خلاف ہی نہیں بلکہ فلسطین میں مقیم مسلمانوں کے خلاف ہے، عالمی ادارے مذمتی بیانات سے بڑھ کر جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اگر یہ جنگ مزید جاری رہی تو اس کے خطرناک نتائج ہونگے۔