لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے کیس کی سماعت کی جن پر ریاست کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے الزامات ہیں۔
دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی۔ تاہم جج نے دونوں درخواست گزاروں کی درخواست اور ضمانتی مچلکوں کو مسترد کر دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اے ٹی سی نے ریاست کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں سابق وزیر اطلاعات کی بریت کی درخواست پر محکمہ پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا۔ مقدمہ گرین ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔