لاہور:مشرق وسطی اور اسلامی ممالک میں مذہبی ہم آہنگی اور تارکین وطن کی سہولت کے لئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی و پاکستان علما کونسل کے چیئر مین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان فلسطین کے حوالے سے اپنا بھرپور موقف پیش کریگا۔
طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان میں کسی گروہ یا جتھے کو مسلح جدو جہد کی اجازت نہیں ہے، پیغام پاکستان کے تحت تمام علما ملک میں امن کیلئے متفق ہیں،مسلح افواج قربانیاں دے کر پاکستان میں امن کو یقینی بنا رہے ہیں،پیغام پاکستان کے ذریعے امت کو امن کا درس دیاہے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، ہم فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آج پورے ملک سے ایک ہی آواز ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا اسلام اور مسلمانوں سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔