ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین صدر سے ملاقات میں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، انوارالحق 

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں انہیں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاض میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی اور انہیں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ہم غزہ اور مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں کے جانی نقصان پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں