ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نبی ﷺ سے ملاقات ہو شکایت کرناکہ ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اُمت تماشا دیکھتی رہی، فلسطینی بزرگ

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے پوتیاں شہید ہوگئے اور بزرگ کی پوتے پوتیوں کی میتوں سے روتے ہوئے مخاطب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بزرگ دادا نےکہا کہ ’میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ سے کہنا، میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ تک یہ پیغام پہنچانا کہ آپ ﷺ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ اس امت نے ہمیں ناکام کیا ہے، اے اللہ کے رسول ﷺہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ ﷺ کی امت تماشا دیکھتی رہی‘۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں اور اب ایک ایسے ہی بزرگ فلسطینی کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے پوتے پوتیاں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔

بزرگ اپنے شہید پوتے پوتیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’جب تمہاری نبی مہربان حضرت محمد مصطفی ﷺ سے ملاقات ہو تو کہنا کہ اے اللہ کے رسول ﷺآپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ﷺ مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں