ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہزاروں فلسطینی ملبے کے نیچے اب بھی لاپتہ ہیں  ،فلسطینی وزارت صحت

غزہ : فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی بمباری میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں  فلسطین کی وزارت صحت  نے کہا  غاصب اسرائیل کے بمبار طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں کے نیچے ابھی بھی ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ستائیس سو میں سے پندرہ سو بچے ہیں جو ملبوں کے ڈھیر میں دبے ہوئے ہیں۔گذشتہ روز بھی فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار پچیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں کہ جن میں سے چار ہزار پانچ سو بچے اور تین ہزار ستائیس عورتیں ہیں اور چھ سو اڑسٹھ سن رسیدہ افراد ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ستائیس ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں