ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکا ذمہ داراسرائیلی وزیراعظم ہے، یرغمالی یہودی خاتون

غزہ: حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون اور بچے کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیومیں یرغمالی خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کا ذمہ داروزیراعظم نیتن یاہوہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو فلسطینی تنظیم ’’تحریکِ اسلامی جہاد‘‘ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر وائرل کی اور ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اور بچے کو مشروط طور پر رہا کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ معمر خاتون بیمار ہیں اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انھیں اور ایک بچے کو رہا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے بدلے میں اسرائیلی فوج کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہماری شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کے ایک ایک انچ پر بمباری کر رہا ہے اس لیے یرغمالیوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ اگر یرغمالیوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

ویڈیو میں اسرائیلی خاتون حنا کتزیر نے عبرانی میں کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے جنھوں نے سنگین غلطیاں اور خمیازہ ہم نے بھگتا۔ نیتن یاہو کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

خاتون نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ پر فوری طور پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں