ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  او آئی سی اجلاس اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کے اعلان کے بغیر ختم ہوگیا، سینیٹر مشتاق

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ  او آئی سی اجلاس اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کے اعلان کے بغیر ختم ہوگیا، او آئی سی اراکین تجارتی، سفارتی اور معاشی بائیکاٹ تک کا فیصلہ نہ کر سکے،  اس سے عملًا ثابت ہوگیا یہ سقوط غزہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اجلاس میں ایران، ترکیہ اور الجزائر کی تجاویز آئیں، پوری صورتحال میں واحد مسلم ایٹمی ملک پاکستان غائب ہے، اجلاس میں پاکستان کی کسی تجویز کا ذکر نہیں، پاکستان خاموش ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ نگرا ن  وزیراعظم نے کسی فلسطین ریلی سے خطاب کیا نہ کوئی پریس کانفرنس کی، مسلم حکمران آگے بڑھ کر جہاد کا اعلان کریں،  اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر غزہ کے نہتے شہریوں اور اسپتالوں  پر بمباری کررہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں