نئی دہلی:بھارتی ہیکرز سائبر حملوں کے ذریعے دوسرے ممالک کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ہیکرز سائبر حملوں سے دوسرے ممالک کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کررہے ہیں، اور کینیڈا ،قطر سمیت دیگر ممالک بھی اس کی زد میں ہیں۔
انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر بھارتی بحریہ کے افسران کو سزائے موت بھی سنائی، جس کے بعد ہیکرگروپ نے بھارتی افسران کی سزا پر سائبر حملے کی دھمکی دی۔
انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ نے بتایا کہ ہندوستانی ہیکرز نے بھارتی افسران کی سزاں کے بعد قطر پر سائبر حملے شروع کر دیئے، اور قطرکے سرکاری پورٹل پر ہندوستان کا سائبر حملہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 نومبر 2023 کو ہندوستان نے قطر پر کئی سائبر حملوں کا دعوی کیا، بھارتی ہیکرز نے یہ حملے اپنی سابقہ وارننگ کو پورا کرتے ہوئے کئے۔
بھارتی ویب سائٹ منٹ کے مطابق قطرنے بھارت پر غیر مجازسرورتک رسائی، لیک کریڈینشل ڈیٹا، ویب سائٹس خراب کرنے کا بھی الزام لگایا، ہندوستانی ہیکرز نے قطر کے سی سی ٹی وی کیمرہ ویب سرورز کی بھی خلاف ورزی کی، اسی گروپ نے حماس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کیا۔