ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن کی کمی ،39بچے جان کی بازی ہار گئے

غزہ میں ہسپتالوں کو ایندھن، ادویات اور دیگر سہولیات بدستور بند  ہونے کی وجہ سے 39 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الشفا ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 39 بچے زندگی کی بازی ہار گئے،ہسپتال بند ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اسرائیل نے الشفا ہسپتال پر فاسفورس بم گرائے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے تمام ہسپتالوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ 

غزہ کے 35 میں سے 21 ہسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 72 میں سے 51 ہیلتھ کیئر مراکز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج امداد میں ایندھن غزہ پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی، اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز پر 270 سے زائد حملے کئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں