ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

لاہور: ڈیفنس سی ایریا میں تین گاڑیوں کے درمیان ہونے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ محمد حسین، 52 سالہ رخسانہ، 3 سالہ عینیبہ، 4 ماہ کی حذیفہ، 26 سالہ سجاد اور 22 سالہ عائشہ بتائی گئی ہے۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ڈیفنس سی ایریا میں اس وقت پیش آیا جب لاپرواہی سے چلنے والی تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں دو بچوں، دو خواتین اور دو مردوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس فرانزک شواہد اکٹھے کر رہی تھی۔ حادثہ کے ساتھ ہی جس سڑک پر حادثہ پیش آیا وہاں ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھا  گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں